پرو لیگ ٹورنامنٹ: نیوزی لینڈ ہاکی ٹیم کے انکار کے بعد پاکستان کی قسمت جاگ اٹھی

0 minutes, 0 seconds Read

نیوزی لینڈ ہاکی ٹیم پرو لیگ کھیلنے سے دستبردار ہوگئی، پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے ٹورنامنٹ میں شرکت کا دروازہ کھل گیا۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ ہاکی فیڈریشن کے حکام نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو خط میں کہا ہے کہ ابھی ان کی ٹیم اس پوزیشن میں نہیں کہ پروہاکی لیگ میں کھیل سکیں۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے لیگ میں شرکت کا فیصلہ کرنے کے لیے پاکستان کو 12 اگست کی ڈیڈ لائن دے دی اور پی ایچ ایف نے اس پیشکش بارے حکومت کو بھی آگاہ کردیا جبکہ پاکستان کے آفر قبول نہ کرنے سے فرانس کو لیگ میں شرکت کا موقع ملے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی اسپورٹ سے ہی پاکستان ہاکی ٹیم کی پرولیگ میں شرکت ممکن ہوگی اور کیونکہ پرو لیگ کی ٹاپ ٹیموں کے خلاف ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلنے کے لیے 70 کروڑ کی خطیر رقم درکار ہے۔

Similar Posts