ریسکیو کی امدادی ٹیمیں دوسرے روز بھی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی اور گاڑی کا سراغ نہ لگاسکیں ۔
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں برساتی نالے میں بہہ جانے والے کار سوار باپ بیٹی کاتاحال سراغ نہ لگایا جاسکا جبکہ ریسکیو کی امدادی ٹیمیں دوسرے روز بھی باپ بیٹی اور گاڑی کا سراغ لگانے میں ناکام رہیں۔
اندھیرے کے باعث امدادی ٹیموں کی جانب سے سرچ آپریشن روک دیا گیا جبکہ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دوسر ے روز 30 کلومیٹر کے رقبے پر سرچ آپریشن جاری رکھا۔
گزشتہ روز اسحاق قاضی اپنی 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہو کر گھر سے نکلے تھے، گاڑی برساتی نالے کے تیز پانی میں بہتے ہوئے نظروں سے اوجھل ہو گئی تھی جبکہ اسحاق قاضی گاڑی سے ہاتھ ہلا کر لوگوں سے مدد کی اپیل بھی کرتے رہے۔