صحت قدرت کا وہ انمول تحفہ ہے جسے کبھی کھونا نہیں چاہیے۔ آپ کا بیگ چاہے جتنا بھی خوبصورت اور فیشن ایبل ہو، اگر وہ آپ کے کندھوں اور گردن پر اضافی بوجھ ڈال کر درد کا باعث بنے، تو اسے استعمال کرنا آپ کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ بیگ کا انتخاب کرتے وقت اپنے کندھوں کی صحت کو ترجیح دیں اور سمجھداری سے فیصلہ کریں۔
اگر پیشہ ورانہ ماحول کا جائزہ لیا جائے تو اکثر لوگ لیپ ٹاپ بیگز کو ترجیح دیتے ہیں جن کی ایک پٹّی ہوتی ہے، جیسے کہ میسنجر بیگز، کیونکہ یہ آسانی اور خوبصورتی دونوں فراہم کرتے ہیں۔
سائنسدانوں نے بالوں کے جھڑنے اور بغیر ٹرانسپلانٹ دوبارہ اگنے کا راز دریافت کرلیا
لیکن آرتھوپیڈک ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ، وقت گزرنے کے ساتھ ایسے بیگز وزن کو غیر مساوی انداز میں تقسیم کرتے ہیں اور سارا بوجھ کندھے کے ایک طرف ہوجاتا ہے، جس سے عضلات پر دباؤ پڑتا ہے اور گردن، پیٹھ اور کندھوں میں درد ہو سکتا ہے۔
ایسے بیگز میں سامان کی گنجائش بھی کم ہوتی ہے، اس لیے جو لوگ زیادہ سامان بھردیتے ہیں ان کے لیے یہ مناسب نہیں ہوتے۔
سیرم گیلے بالوں پر بہتر کام کرتا ہے یا خشک پر؟ انتخاب اور استعمال کی مکمل گائیڈ جانیں
دوسری طرف اگر بیک پیکس یا دو طرفہ کیری بیگز کی بات کی جائے تو ایسے بیگز وزن کو دونوں کندھوں پر برابر تقسیم کرتے ہیں، جس سے کندھوں پر دباؤ کم ہوتا ہے اور جسمانی ساخت بہتر رہتی ہے۔
ڈاکٹرزکے مطابق، ”بیک پیکس وزن کو دونوں جانب یکساں تقسیم کرتے ہیں، جس سے عضلاتی دباؤ کم ہوتا ہے اور آپ کی جسمانی حالت بہتر رہتی ہے۔“
ماہرین کے مطابق سیلنگ بیگ پورا وزن ایک کندھے پر ڈال دیتا ہے، جس سے غیر مساوی لوڈ پڑتا ہے اور یہ تکلیف اور طویل مدت میں خراب جسمانی ساخت اور عضلاتی عدم توازن کا باعث بن سکتا ہے۔ جبکہ بیک پیکس وزن کو دونوں کندھوں پر یکساں بانٹتے ہیں، جس سے درد اور عضلاتی دباؤ کے امکانات کم ہوتے ہیں۔
بیک پیکس کے دیگر فوائد اور احتیاطی تدابیر
بیک پیکس میں عموماً کئی حصے ہوتے ہیں اس لیے اس کے اندر زیادہ سامان رکھنے کی گنجائش ہوتی ہے، جس کی وجہ سے سامان کو منظم کرنا آسان ہوتا ہے۔ البتہ، یہ کبھی کبھار سلینگ بیگز کی نسبت کچھ بھاری اور کم آسانی سے کھولے جاتے ہیں۔
اکٹرز اس ضمن میں تجویز کرتے ہیں کہ ”چاہے بیگ کا انداز کچھ بھی ہو، کندھوں کی صحت کے لیے درست پوسچر برقرار رکھنا، وزن کم رکھنا اور پٹّیوں کو صحیح طریقے سے ایڈجسٹ کرنا بہت ضروری ہے۔“
جدید بیک پیکس عموماً ارگونومک ڈیزائن کے ساتھ آتے ہیں جن میں نرم پٹّیاں، پیٹھ کے نچلے حصے کے لیے سپورٹ اور ہوا دار مواد شامل ہوتا ہے، جو لمبے وقت تک بیگ اٹھانے میں بھی آرام دہ دیتا ہے۔ سلینگ بیگز ہلکے سامان کے لیے تو مناسب ہوتے ہیں مگر ان میں یہ ارگونومک خصوصیات نہیں ہوتیں۔
سلینگ بیگز کے ساتھ آپ کو آسانی سے چلنے پھرنے یا حرکت کرنے میں دشواری پیش آسکتی ہے۔ یہ چلتے وقت جسم میں عدم توازن پیدا کر سکتے ہیں، جبکہ بیک پیکس کے ساتھ چلنا پھرنا زیادہ آسان رہتا ہے اور جو طویل فاصلے طے کرنے یا طویل استعمال کے لیے بہتر ہیں۔
اس لیے کہا جاسکتا ہے کہ مجموعی طور پر، دو پٹّیوں والے کیری بیگز کندھوں پر وزن کو برابر تقسیم کرتے ہیں اور اس لحاظ سے صحت کے لیے بہتر ہیں۔ لیکن یہ بھی اہم ہے کہ بیگ کا انتخاب کرتے ہوئے اپنی ضروریات، سہولت اور ذاتی پسند کو مدنظر رکھنا چاہیے۔