ایشیا کپ 2025 کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ 2025 متحدہ عرب امارات میں 5 ستمبر سے 21 ستمبر تک منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ایونٹ کے تمام میچز دبئی اور ابوظبی کے اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سالانہ اجلاس میں اس اہم ٹورنامنٹ کے حوالے سے مختلف فیصلے کیے جا رہے ہیں، جو اس وقت ڈھاکا میں جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ 2025 میں مجموعی طور پر آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں روایتی حریف پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔
ایونٹ کی میزبانی اور شیڈول کا باقاعدہ اعلان اے سی سی اجلاس کے بعد متوقع ہے۔ شائقین کرکٹ کے لیے یہ ایونٹ خاصی دلچسپی کا باعث ہوگا، کیونکہ اس میں علاقائی ٹیموں کے ساتھ ابھرتی ہوئی ایسوسی ایٹ ٹیمیں بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔