’عبیر گلال‘ کی ریلیز پر پابندی، وانی کپور کی پہلی بار لب کشائی

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستانی سپر اسٹار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی مشترکہ فلم ’عبیر گلال‘ پر بھارت میں عائد پابندی کے بعد وانی کپور نے پہلی بارخاموشی توڑتے ہوئے اپنی رائے دے دی۔

فلم کی ریلیز پر عائد پابندی پاک بھارت کشیدگی کی شدت میں اضافے کے باعث بھارت کی جانب سے لگائی گئی، جس سے دونوں ممالک کے فنکاروں اور ان کی مشترکہ کاوشوں پر منفی اثر پڑا۔

فیملی گروپ میں کاجول اور بچوں کو کیوں میوٹ پررکھا؟ اجے دیوگن نے راز کھول دیا

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستانی فنکاروں کے کام اور فلموں پرپابندی عائد کردی تھی جس کے باعث فلم ’عبیر گلال کی ریلیز روک دی گئی۔ اس فلم میں فواد خان اور وانی کپور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں یہ ایک رومانوی فلم ہے، جس میں محبت کا پیغام دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وانی کپور نے کہا کہ جب یہ فلم بنائی جا رہی تھی تو حالات بالکل نارمل تھے اور فلم سازوں نے تمام قانونی اجازت نامے حاصل کیے تھے۔

فلم ’سیارا‘ ہدایتکار کی اپنی محبت کی داستان ہے؟

ان کا کہنا تھا، فلم کا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہرگز نہیں تھا۔ ہم نے عوام اور حکومت کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے فلم کی ریلیز روک دی تاکہ کسی قسم کے تنازع سے بچا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’عبیر گلال‘ ایک محبت کی کہانی ہے جس میں کوئی ایسی بات نہیں جو کسی کے جذبات مجروح کرے۔

’عبیر گلال‘ کی کہانی، اداکاری اور میوزک نے پہلے ہی مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ اگرچہ اس وقت یہ فلم ریلیز کے لیے بند ہے، مگر فواد خان اور وانی کپور کے مداح اس کے جلد سنیما میں آنے کے منتظر ہیں تاکہ وہ اس فلم کا لطف اٹھا سکیں۔

Similar Posts