اوہ! کیا آپ کی سفید قمیض پر زنگ کا داغ پڑ گیا ہے؟ گھبرانے کی ضرورت نہیں۔
اگر آپ کبھی اپنے گیلے کپڑے یا جوتے کسی زنگ آلود جالی پر رکھ دیں تو اس پر فورا سرخی مائل دھبہ ضرور پڑ جائے گا۔ سفید قمیض یا جوتوں پر ایسا داغ واقعی شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے۔
کچا امرود، چاٹ یا پتے بلڈ شوگر کنٹرول کرنے کے لیے کیا بہتر ہے؟
خوش قسمتی سے، کپڑوں اور جوتوں سے زنگ کے دھبے صاف کرنے کے کچھ آسان طریقے موجود ہیں۔ یہ پانچ مشورے ایسے دھبے کو سورج کی روشنی میں رکھی برف کی طرح غائب کر سکتے ہیں۔
لیموں اور نمک
ایک لیموں اور تھوڑا سا نمک اس داغ کو آسانی سے مٹا سکتے ہیں۔
آدھے لیموں کا رس داغ پر نچوڑیں، اس پر تھوڑا سا نمک چھڑکیں اور کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔
خواتین مختلف جسمانی درد سے محتاط رہیں، یہ دل کے دورے کی ابتدائی علامات ہوسکتی ہیں
پھر سینک یا بالٹی میں کپڑے دھو لیں اور بعد میں واشنگ مشین میں ڈال دیں۔ داغ کا نام و نشان بھی باقی نہ رہےگا۔
یہ طریقہ ہلکے یا سفید رنگ کے کپڑوں پر بہتر کام کرتا ہے۔ اگر آپ کے کپڑے رنگین ہیں یا جوتے چمڑے کے ہیں تو نیچے دیے گئے دوسرے مشورے آزمائیں۔
سرکہ
اگر آپ کے پاس لیموں نہیں ہے لیکن سرکہ موجود ہے، تو یہ بھی زنگ کے داغوں کو دور کرنے کے لیے ایک زبردست متبادل ہے، خاص طور پر ہلکے رنگ کے کپڑوں اور جوتوں کے لیے۔
تھوڑا سا نمک اور کچھ چمچ سرکہ مکس کریں اور اس مکسچر کو داغ پر لگا دیں۔
پھر ایک پرانے ٹوتھ برش سے اچھی طرح رگڑیں اور آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔
بعد میں کپڑے یا جوتے واشنگ مشین میں دھو دیں۔
نمکین لسی
کیا آپ کے رنگین کپڑوں یا جوتوں پر زنگ کا داغ ہے؟ تونمکین لسی آپ کی بہترین دوست ثابت ہو سکتی ہے۔نمکین لسی میں موجود بیکٹیریا زنگ کے دھبے صاف کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایک برتن میں نمکین لسی ڈالیں اور اس میں اپنے کپڑے یا جوتے کو رات بھر کے لیے بھگو دیں۔ اگلی صبح اسے اچھی طرح دھو کر واشنگ مشین میں ڈالیں۔
جب آپ دھلے ہوئے کپڑے یا جوتے باہر نکالیں گی توداغ مکمل طور پر غائب ہو چکا ہوگا۔
لیموں اور اُبلتے پانی کی بھاپ
اگر آپ کے چمڑے کے جوتوں پر زنگ کے دھبے ہیں تو بہتر ہوگا کہ اوپر دیے گئے مشورے استعمال نہ کریں، کیونکہ وہ چمڑے کو خراب کر سکتے ہیں۔
ایسی صورت میں، آپ لیموں کا رس داغ پر رگڑیں اور جوتے کو اُبلتے پانی والی کیتلی کے اوپر تھام کر رکھیں تاکہ بھاپ اس پر لگے۔
اُبلتے پانی کی بھاپ اور لیموں کے رس کا امتزاج آہستہ آہستہ داغ کو تحلیل کر دے گا۔
کریم آف ٹارٹر
کریم آف ٹارٹر اکثر بیکنگ میں استعمال ہوتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ صفائی کے لیے بھی بہترین ہے؟
درست اجزاء کے ساتھ ملا کر آپ اسے ایک مؤثر گھریلو کلینر میں بدل سکتے ہیں۔
ایک چمچ کریم آف ٹارٹر، ایک چمچ بیکنگ سوڈا اور چند قطرے ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کو ملا کر ایک پیسٹ بنائیں۔
پہلے اس مکسچر کو کپڑے کے کسی کونے میں آزما لیں تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کہیں یہ دھبہ تو نہیں چھوڑتا۔
اگر سب ٹھیک ہو، تو اس پیسٹ کو داغ پر لگائیں اور 30 منٹ تک چھوڑ دیں۔ پھر اچھی طرح دھو لیں، کپڑے کو خشک ہونے دیں اور اگر ضرورت ہو تو اس عمل کو دہرائیں جب تک داغ مکمل طور پر ختم نہ ہو جائے۔