ریسلنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ہلک ہوگن اچانک چلے بسے

0 minutes, 0 seconds Read

ریسلنگ لیجنڈ ہلک ہوگن ہارٹ اٹیک باعث 71 سال کی عمر میں چل بسے، ہوگن کو 2005 میں ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ریسلنگ کیرئیر کے دوران ہوگن کی متعدد سرجریز ہوئی تھیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹی ایم زیڈ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کلیئر واٹر، فلوریڈا میں ایمرجنسی خدمات کو دل کا دورہ پڑنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی۔

ہلک ہاگن بے ہوش حالت میں پائے گئے، جنہیں موقع پر سی پی آر دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ہوگن 70 سال کی عمر میں تیسری بار دولہا بن گئے، دلہن کیلئے کروڑوں کی انگوٹھی

اسپتال میں ان کی شناخت ٹری جین بولیا کے نام سے کی گئی، جو دنیا بھر میں ہلک ہاگن کے نام سے مشہور تھے۔ وہ نہ صرف ایک کامیاب ریسلر تھے بلکہ ریسلنگ کی دنیا میں ایک کلچر کا نام بن چکے تھے۔

انہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں متعدد چیمپئن شپ ٹائٹلز جیتے اور ڈبلیو ڈبلیو ای کو بین الاقوامی سطح پر مقبول بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔

فلموں میں جلوہ گر ہونے والے 10 ڈبلیو ڈبلیو ای سپراسٹارز

ہلک ہاگن 1980 اور 1990 کی دہائی میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے اسٹارز میں شمار ہوتے تھے، اور ان کی شخصیت نے ریسلنگ انڈسٹری کو ایک نئی شناخت دی۔ ان کی وفات پر دنیا بھر کے ریسلنگ شائقین اور ساتھی ریسلرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Similar Posts