روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیر جے ایل ایل ذمہ داری سے مستعفیٰ

0 minutes, 0 seconds Read

روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیر جے ایل ایل ذمہ داری سے مستعفیٰ ہو گئے۔

نجکاری کمیشن پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ رئیل اسٹیٹ سروسز فرم جونس لینگ لاسل (JLL)، جو روزویلٹ ہوٹل (نیو یارک) کی ممکنہ نجکاری کے لیے حکومت پاکستان کی فنانشل ایڈوائزر تھی، نے مفادات کے ممکنہ ٹکراؤ کے باعث اسائنمنٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجکاری کمیشن کے مطابق، جے ایل ایل نے باضابطہ طور پر مستعفی ہونے سے آگاہ کر دیا ہے اور اپنی ایڈوائزری خدمات کے دوران وصول کی گئی تمام فیس واپس کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔

نیو یارک سٹی حکومت روز ویلٹ ہوٹل کو کرائے پر لینے کی خواہش مند

کمپنی کو جنوری 2024 میں ایک مسابقتی عمل کے ذریعے منتخب کیا گیا تھا تاکہ وہ حکومت کو روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری سے متعلق مشاورت فراہم کرے۔

اپنے خط میں جے ایل ایل نے بتایا کہ نجکاری کے دوران اس نے بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کے مطابق تفصیلی رپورٹس، واجبی مستعدی اور لین دین کے ڈھانچے سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔ تاہم، فرم نے بتایا کہ روزویلٹ ہوٹل میں اس کے دیگر گاہکوں کی بڑھتی دلچسپی نے اسے ایک ایسی پوزیشن میں لا کھڑا کیا جہاں مفادات کا ممکنہ یا تصور کردہ ٹکراؤ پیدا ہو سکتا تھا، جس کے باعث اس نے کنٹریکٹ سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا۔

نیو یارک سٹی حکومت روز ویلٹ ہوٹل کو کرائے پر لینے کی خواہش مند

نجکاری کمیشن نے اس پیش رفت کی اہمیت تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد نئے فنانشل ایڈوائزر کی خدمات حاصل کرنے کا عمل شروع کر رہا ہے تاکہ نجکاری کا عمل شفاف، مسابقتی اور موثر انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

کمیشن کے ترجمان کے مطابق، حکومت پاکستان اور نجکاری کمیشن روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے پرعزم ہیں اور یہ عمل تمام قانونی تقاضوں کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔ پہلے سے مکمل کیے گئے تیاری کے کام کو نئے مشیر کی رہنمائی میں آگے بڑھایا جائے گا۔

Similar Posts