راولپنڈی سے میٹرو بس آپریشن جزوی طور پر بح

راولپنڈی سے میٹرو بس آپریشن جزوی طور پر بحال کر دیا گیا جبکہ اسلام آباد میں ریڈ زون تاحال بند رکھا گیا ہے۔

صدر اسٹیشن راولپنڈی سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک میٹرو بس سروس کا آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ٹی ایل پی مارچ کے پیش نظر جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس آپریشن 9 اکتوبر کی شام سے معطل تھا، چار دن سے زائد کی بندش کے بعد سروس بحال ہوئی تاہم ریڈ زون میں سروس اَب بھی معطل ہے۔

راولپنڈی کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں تاہم فیض آباد بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو ڈبل روڈ کی جانب ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے۔

مری روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہے جبکہ مال روڈ و پشاور روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی جاری ہے۔

راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستے بھی ٹریفک کے لیے کھلے ہیں، راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں بھی ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہے۔

Similar Posts