کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وکٹ کیپر جوش انگلیس انجری سے مکمل صحتیاب نہ ہو پانے کے باعث پرتھ میں بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
لیگ اسپنر ایڈم زیمپا بھی خاندانی مصروفیات کے باعث پہلے ون ڈے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
Spinner Adam Zampa will also miss the match for family reasons.
Read more: https://t.co/zy2qexuNAi pic.twitter.com/MD2nRXQsvQ
— cricket.com.au (@cricketcomau) October 13, 2025
آسٹریلوی ٹیم کے مستقل وکٹ کیپر بلے باز ایشیز سیریز کی تیاری کے لیے شیفیلڈ شیلڈ کھیلنے باعث پہلے ہی دستیاب نہیں ہیں۔
ایسے میں کرکٹ آسٹریلیا نے وکٹ کیپر جوش انگلیس کی جگہ جوش فلپ اور ایڈم زیمپا کی جگہ میتھیو کوہنیمن کو طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ کپتان پیٹ کمنز اور جارح مزاج بیٹنگ آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔