پاکستان میں سونا مزید سستا، نئی قیمت کیا ہوگئی؟

0 minutes, 0 seconds Read

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 44 ہزار 500 روپے ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 95 ہزار 353 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 13 ڈالر کم ہوکر 3263 ڈالر فی اونس ہے۔

سونا 2380 روپے مہنگا ہو کر تاریخ کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سونا کیوں مہنگا ہوا، کیا قیمت 4 لاکھ تک پہنچے گی؟

ایسوسی ایشن کے جاری اعداد و شمار کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 3427 اور فی اونس 32.45 پر برقرار ہیں۔

واضح رہے کہ 30 اپریل کو پاکستان میں سونے کی قیمت 3400 روپے اور عالمی مارکیٹ میں 34 ڈالر کم ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ اپریل کے مہینے میں مجموعی طور پر پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 20 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Similar Posts