پہلگام فالز فلیگ آپریشن: بھارتی فوج نے کشمیریوں کے گھر بارود سے اڑا دیے

0 minutes, 0 seconds Read

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، پلوامہ میں کشمیریوں کے گھروں کو تباہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پلوامہ میں بھارتی فوج نے بے گناہ کشمیریوں کے گھر کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔

متاثرہ خاندان کی خاتون کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کی شادی 10 دن میں ہونے والی تھی، ہمارا گھر تباہ کر دیا گیا، دنیا اس تباہی کو دیکھے جس کا ہم (کشمیری) سامنا کر رہے ہیں۔


**پہلگام فالز فلیگ آپریشن: بھارتی فوج نے کشمیریوں کے گھر بارود سے اڑا دیے
**

متاثرہ کشمیری خاتون نے کہاکہ ہمارے گھروں کو ایسے تباہ کیا گیا جیسے اسرائیلی فوج فلسطین میں کر رہی ہے۔

تباہ کیے جانے والے گھر کے بزرگ کا کہنا تھا کہ شام 7 بجے بھارتی فوج آئی اور ہمیں گھر سے جانے کو کہا،بھارتی فوج ہمیں مسجد کے اندر لے گئی اور رات 10 بجے تک وہاں رکھا۔

بھارتی ظالمانہ اقدامات کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال

متاثرہ کشمیری بزرگ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ہمارے گھر کو دھماکے سے تباہ کر دیا، ہمیں آدھی رات کو چھوڑا گیا ،ہم گھر لوٹے تو گھر کھنڈر میں تبدیل ہو چکا تھا۔ہم بے گناہوں پر بھارتی فوج کا یہ ظلم ہے۔

محلے کی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں زلزلہ کی طرح محسوس ہوا،ہمارے بچے بے ہوش ہوگئے اور اس کی وجہ سے 15 مکانات بھی متاثر ہوئے اور بھاری نقصان پہنچا۔

قریبی کے رہائشی کشمیری مرد نے کہا کہ جس کا گھر تباہ کر دیا گیا اب وہ کیا کریں گے،کون مدد کرے گا، پڑوسی بھی مدد نہیں کر یں گےکیونکہ ہر ایک خوف میں مبتلا ہے۔

بھارتی ہندو کی کشمیری خواتین کو اُکسانے کی ناکام کوشش، ویڈیو وائرل

قریبی کارہائشی کشمیری کا کہناتھا کہ بھارتی فوج ہر فالس فلیگ آپریشن کے بعد بے گناہ کشمیری مسلمانوں پر مظالم کا جواز ڈھونڈ لیتی ہے،بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ مسلمانوں پر اسرائیلی طرز پر مظالم ڈھا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کو دو روز میں دکانیں خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

بھارتی پولیس کی نگرانی میں انتہا پسند ہندوؤں نے ریلی نکالی اوراعلانات کیے گئے کہ مسلمان دو دن میں دکانیں بند کردیں۔ کسی کی دکان پر مسلمان ورکر ہے تواسے بھی دو دن میں نکال دیا جائے گا، دھمکی دی کہ مسلمان کو کام دینےوالے کی دکان بند کردی جائے گی۔

Similar Posts