پہلگام فالس فلیگ آپریشن ۔۔ پاکستانی سکھ برادری نے پاکستان کی مکمل تائید کا اعلان کردیا۔۔ چیئرمین پاکستان سکھ کمیونٹی رادیش سنگھ نے پہلگام واقعہ کی شدید مذمت کی۔ کہا کہ تمام دنیا اور پاکستان کی سکھ کمیونٹی پاکستان کے ساتھ ہے۔
سکھ رہنماء سربت سنگھ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ ہندوستان کی سکھ برادری بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ پاکستانی سکھ گولڈن ٹیمپل تک پہنچ جائیں اور ارداس کریں۔ سربت سنگھ نے واضح عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے سب سے پہلے وہ حاضر ہوں گے۔
ایک اور سکھ رہنماء ہربجن سنگھ نے جوش و خروش سے کہا کہ ان کے خون کا ایک ایک قطرہ بھی پاکستان کے لیے لڑے گا۔
وریام سنگھ نے اپنے گہرے ملکی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی ہیں اور ”پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ لگایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ان کا ملک، ان کی زمین اور ان کی ماں ہے۔
سکھ برادری کے نمائندوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی تمام اقلیتیں اس نازک صورتحال میں اپنے ملک کے ساتھ متحد ہیں۔
پاکستانی سکھ برادری کا یہ واضح اور مضبوط پیغام ملک کے دفاع اور اتحاد کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔