پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم تیز، اپریل میں نو کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کردیا،ایک ماہ میں چھتیس مکانات تباہ، 2480 کشمیری گرفتار کیے گئے۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اپریل میں 9کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے تین کو جعلی مقابلوں میں یادوران حراست شہید کیا گیا۔
ان شہادتوں کی وجہ سے ایک خاتون بیوہ اور پانچ بچے یتیم ہو گئے۔ بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سی آئی کے،این آئی اے اورایس آئی اے جیسی بدنام زمانہ ایجنسیوں نے کم از کم 2480شہریوں کو گرفتار کیا جن میں زیادہ تر سیاسی کارکن، نوجوان، تاجر اور طلباء شامل میں۔
ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام کے قریب بائسرن کے سیاحتی مقام پر 25 غیر کشمیریوں اور ایک مقامی کشمیری کو فائرنگ کرکے ہلاک اور 15افراد کو زخمی کیا۔ بھارتی فورسز نے علاقے میں36 رہائشی مکانات کو تباہ کیا یا ان کو شدید نقصان پہنچایا۔بھارتی فورسز نے ایک ماہ کے دوران علاقے میںمحاصرے اور تلاشی اورگھروں پر چھاپوں کی322 کارروائیاں کی جن کے دوران یہ ہلاکتیں، گرفتاریاں اور مکانات کی تباہی کی گئی۔