بھارتی صحافی ارچنا تیواری نے مودی پروپیگنڈے کا پول کھول دیا

0 minutes, 0 seconds Read

بھارت کی معروف رپورٹر ارچنا تیواری نے اپنی تحقیقاتی رپورٹنگ کے ذریعے بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ کشمیر کے دورے کے دوران انہوں نے ایک مقامی کشمیری ڈرائیور سے کی گئی گفتگو ریکارڈ کی، جس میں کئی چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے۔

بھارتی صحافی نے کشمیری ڈرائیور سے سوال کیا کہ 6 دن کے شادی شدہ جوڑے پرحملہ کیا جھوٹ تھا؟
جس پر ڈرائیور نے جواب دیا کہ بھارتی چینلزجھوٹاپروپیگینڈا پھیلانے میں مصروف ہیں، ڈرائیور نے انکشاف کیا کہ یہ سب جھوٹ ہےکیونکہ لڑکا زندہ ہے، اس نے کہا کہ بھارت میں سب جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے۔

صحافی کے اس سوال پر کہ کیا بیوہ کا بیان اوربچے کی ویڈیو جھوٹ ہے؟ تو کشمیر ڈرائیور نے جواب دیا کہ ہاں یہ سب ایک سیاسی کھیل ہے، 10کلومیٹردورسےکوئی مذہب کیسے پوچھ سکتا ہے؟

اس نے کہا کہ کشمیریوں کا قتل عام ترک نہ ہوا توعوام بھی ہتھیار اٹھالے گئی، بھارتی رپورٹر ارچنا تیواری نے پوچھا یہ باتیں سب مودی کا ڈرامہ ہیں؟

اس پر اس نے کہا کہ پورے بھارت نے کشمیر کو داؤپر لگا دیا، پاکستان تو جنگ کے لیے تیار ہے، جنگ چھڑتے ہی بھاگنے والوں میں سب سے آگے مودی اسکی ٹیم ہوگی۔

کشمیر ڈرائیور نے مزید کہا کہ بھارتی جان جائیں گے مودی سرکار پر بھروسہ کر کے غلطی کی ہے۔

ایک سیاسی تجزیہ کار کے مطابق بھارتی میڈیا کا بیانیہ زمینی حقائق سے یکسر مختلف ہے، ارچنا تیواری کا سچ ثبوت ہے۔

سیاسی تجریہ کار نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن صرف ایک پروپیگنڈا ہے، کشمیری ڈرائیور کی گفتگو مودی سرکار کے ظلم و ستم کی عکاسی کرتی ہے۔

Similar Posts