مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے، خواجہ سعد رفیق

0 minutes, 0 seconds Read

سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر، تعلیمی بحران، قومی پالیسیوں میں ناکامی اور بھارت کی سازشوں پر دوٹوک مؤقف اختیار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔ بھارت بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر مسلسل الزامات عائد کرتا رہتا ہے، جو ایک ناقابل قبول رویہ ہے۔

رہنمامسلم لیگ ن خواجہ سعدرفیق نے لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں موجود ہے، بھارت بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر مسلسل الزامات عائد کرتا رہتا ہے، جو ایک ناقابل قبول رویہ ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا، مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے۔

سینیئر رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہماری نالائقیوں اور بھارتی سازشوں کے نتیجے میں بنگلہ دیش بن گیا۔ بنگلہ دیش کو بھارت کے اثر میں رکھنے کی سوچ کامیاب نہیں ہوسکی۔

سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہماری عادت ہے ہیروز کو فراموش کر دیتے ہیں، ان کی دل کھول کر تذلیل کرتے ہیں، ہم اکثر بات کرتے ہیں کہ تعلیم بہت ضروری ہے، جب ہم پالیسی میکنگ پر جائیں تو اساتذہ کو نظرانداز کر دیتے ہیں، مجھے لگتا یہاں غلط اسٹیبلشمٹ یا سول بیوروکریسی کا ہے، باقی لوگوں کو بھی نمائندگی دینا ہوگئی۔

انھوں نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے پالیسی میکرز کو اس بارے میں سوچنا چاہیے، تعلیم کے شعبے میں ماہرین تعلیم کو اہمیت دینا ضروری ہے ان کو آگے لانا ہوگا۔ ہماری اگلی نسل اردو سے نابلد ہو گئی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گرائمر اسکولوں سے پڑھنے والوں کی نئی کلاس پیدا ہوگئی، اسکولوں میں ہمارے زبان اور کلچر سے متعلق کچھ نہیں بتایا جا رہا ہے، یہ بھی پالیسی میکرز کا قصور ہے، آج کل افسوسناک صورتحال سے پورا خطہ گزر رہا ہے۔

Similar Posts