شمالی وزیرستان سے دو بینک منیجرز اغوا، علاقہ مکینوں کا احتجاج کا اعلان

0 minutes, 0 seconds Read

شمالی وزیرستان کے علاقہ ہرمز میں نامعلوم افراد نے دو نجی بینکوں کے برانچ منیجرز کو اغوا کر لیا۔ واقعہ جمعرات کی شام سات بجے پیش آیا، جس کی تصدیق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقار خان نے کی ہے۔

ڈی پی او کے مطابق اغوا کار بینک منیجرز کے ساتھ فلائنگ کوچ کے ڈرائیور کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، جبکہ مغویوں کی بازیابی کے لیے مقامی آبادی میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔

علاقہ مکینوں نے اغوا کے اس واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آج جمعہ کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مغویوں کی فوری بازیابی کے لیے اقدامات کریں، ورنہ احتجاج کو وسعت دی جائے گی۔

تاحال اغوا کاروں کی شناخت یا ان کے مقاصد سے متعلق کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں، تاہم پولیس اور سیکیورٹی ادارے واقعہ کی تحقیقات اور مغویوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

Similar Posts