بنگلادیش کے سابق چیف جسٹس اے بی ایم خیرالحق کو قتل کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔ سابق چیف جسٹس کو گھرسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔
بنگلہ دیش کی عدالتی تاریخ میں بڑا واقعہ سامنے آ گیا، سابق چیف جسٹس اے بی ایم خیرالحق کو قتل کے ایک مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔
بنگلادیشی پولیس کے مطابق اے بی ایم خیرالحق کو ان کے گھر سے گرفتار کر کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اے بی ایم خیرالحق کو ایک طالبعلم کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کی حیثیت سے گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ قتل طلبہ تحریک کے دوران پیش آیا تھا، جس میں نوجوان کی جان گئی۔ علاالدین احد نے قتل کا مقدمہ سابق چیف جسٹس کے خلاف درج کرایا۔
کیس کی حساس نوعیت اور سابق اعلیٰ عدالتی عہدے دار کی گرفتاری کے باعث بنگلہ دیش میں قانونی و سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔