لورالائی میں دکی کے علاقے میں ندی میں چار بہنیں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو ندی سے نکال لیا۔
لورالائی کے علاقے دکی میں دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا، انمبار ندی میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کی چار کمسن بہنیں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔ واقعے نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔
بچیوں کو گہرے پانی کا اندازہ نہ ہوا اور وہ ایک کے بعد ایک ڈوب گئیں۔
مقامی افراد نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے بچیوں کی لاشیں ندی سے نکالیں۔ تاہم، چاروں بچیاں موقع پر ہی جان کی بازی ہار چکی تھیں۔
جاں بحق بچیوں کی عمریں 5 سے 11 سال کے درمیان تھیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔