فیشن، فٹنس اور عادتیں؛ مشہور شخصیات کے دلچسپ لائف اسٹائلز

دنیا بھر میں مشہور شخصیات کا لائف اسٹائل ہمیشہ ہی سے عوام اور ان کے مداحوں کی دلچسپی کا مرکز رہا ہے۔

کسی اداکار کی نئی فٹنس رُوٹین ہو، کسی گلوکار کے سفر کی جھلکیاں ہوں یا کسی اسپورٹس اسٹار کا منفرد فیشن، سوشل میڈیا کے اس دور میں ہر چھوٹی بڑی سرگرمی وائرل خبر بن جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سلیبریٹی لائف اسٹائل خبروں کی دنیا میں ایک ایسی کیٹیگری بن چکی ہے جسے لاکھوں لوگ روزانہ فالو کرتے ہیں۔

آج کل مشہور شخصیات کی زندگیوں میں فٹنس کا عنصر سب سے نمایاں ہے۔ خواہ وہ جم میں سخت ورزش کی ویڈیوز ہوں یا یوگا اور میڈی ٹیشن کے سیشنز۔ اسٹارز اپنی صحت سے متعلق عادات مداحوں کے ساتھ باقاعدگی سے شیئر کرتے ہیں۔ کئی سلیبریٹیز کم کیلوری ڈائٹ، ڈی ٹاکس واٹر یا پھر ویگن فوڈ کی طرف مائل ہوچکے ہیں، جس سے ان کے مداحوں میں بھی صحت مند طرزِ زندگی کا رجحان پیدا ہوتاہے۔

اسی طرح فیشن کے میدان میں بھی سلیبریٹیز ہی ٹرینڈ سیٹر سمجھے جاتے ہیں۔ کسی ایوارڈ تقریب میں ایک منفرد ڈریس یا کسی فوٹو شوٹ کی نئی اسٹائلنگ چند ہی گھنٹوں میں ٹرینڈ بن جاتی ہے۔

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارائیں جہاں مشرقی پہناوے کو عالمی سطح پر نمایاں کر رہی ہیں، وہیں نوجوان اداکار مغربی اور اسٹریٹ فیشن کو مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کی روزمرہ کی تصاویر اور ریلس مداحوں کو متاثر کرتی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ٹریول بھی سلیبریٹی لائف اسٹائل کا اہم حصہ بن چکا ہے۔ چاہے ترکی اور دبئی کے جدید اور دلکش مقامات ہوں یا شمالی پاکستان کی خوبصورت وادیاں، مشہور شخصیات اکثر اپنی سفری تصاویر کے ذریعے مداحوں کو نئی جگہوں سے متعارف کراتی ہیں۔ ان تصاویر سے نہ صرف ٹورزم کو فروغ ملتا ہے بلکہ نوجوان نسل کو بجٹ ٹریول کے آئیڈیاز بھی ملتے ہیں۔

اس کے علاوہ گھر کی سجاوٹ اور پرسنل کیئر بھی مداحوں کی توجہ حاصل کرتی ہے۔ لوگ یہ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ ان  کے پسندیدہ اسٹار کا گھر کس طرح کا ہے؟، کون سے پرفیوم یا اسکن کیئر پروڈکٹس استعمال کرتا ہے؟ اور اپنا فری ٹائم کن سرگرمیوں میں گزارتا ہے۔

کئی سلیبریٹیز نے حالیہ برسوں میں وی لاگز کے ذریعے اپنی نجی زندگی کے کئی گوشے کھول دیے ہیں، جنہیں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مشہور شخصیات کی لائف اسٹائل خبریں صرف تفریح نہیں فراہم کرتیں، بلکہ فیشن، فٹنس، ٹریول اور لائف اسٹائل ٹرینڈز کا رخ بھی متعین کرتی ہیں۔ مداحوں کے لیے یہ خبریں جہاں ان کی پسندیدہ شخصیت سے قربت کا احساس بھی دلاتی ہیں ، وہیں روزمرہ زندگی میں نئے آئیڈیاز اپنانے کی ترغیب بھی دیتی ہیں۔

Similar Posts