صدر مملکت سے سعودی سفیر کی ملاقات، تجارت، معیشت، ثقافت پر تبادلہ خیال

0 minutes, 0 seconds Read

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ایوان صدر میں ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوئے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ پاکستان اور سعودی عرب عالمی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں،۔

صدر زرداری نے کہا کہ مشکل وقتوں میں سعودی عرب کی معاونت پر شکرگزار ہیں، انہوں نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔

Similar Posts