پکڑے گئے! آج نیوز کے پروگرام ”ٹارگٹ“ میں قومی رضاکاروں کی رشوت اور ہراسانی کا پول کھل گیا

0 minutes, 0 seconds Read

آج نیوز کے پروگرام ٹارگٹ نے ایک اور ایکشن لیتے ہوئے قومی رضا کاروں کی رشوت اور شہریوں کو ہراساں کرنا بے نقاب کر دیا۔

آج نیوز کے انویسٹیگیٹو پروگرام ”ٹارگٹ“ نے ایک اور بڑا ایکشن لیتے ہوئے پروگرام میں انکشاف کیا کہ پولیس کے قومی رضاکار شہریوں کو ہراساں کر کے ان سے رشوت وصول کر رہے ہیں۔

اینکر سید شہریارعاصم عرف شیری نے اپنے پروگرام میں ویڈیوز اور شواہد کے ساتھ دکھایا کہ یہ رضا کار سادہ شہریوں کو روک کر غیرقانونی طور پر رقم اینٹھ رہے تھے۔

انکشافات سامنے آنے کے بعد سندھ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملوث قومی رضاکاروں کی خدمات منسوخ کر دیں اور تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا۔

پروگرام میں رضاکاروں کو لوگوں سے رقم لیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ عوامی حلقوں نے آج نیوز کی ٹیم اور پروگرام ”ٹارگٹ“ کی کاوش کو سراہا ہے۔

Similar Posts