پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا

0 minutes, 0 seconds Read

پنجاب میں مون سون بارشوں کے سلسلے میں پی ڈی ایم اے پنجاب نے 28 جولائی سے 31 جولائی تک پانچواں اسپیل الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بارشوں کی توقع مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گجرانوالہ اور حافظ آباد میں ہے۔ اس کے علاوہ شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد اور اوکاڑہ میں بھی بارش متوقع ہے۔

پنجاب: بڑے دریاؤں میں ممکنہ سیلاب، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

یوم عاشورہ پر بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے پنجاب کا الرٹ

29 جولائی سے 31 جولائی کے درمیان ڈیرہ غازی خان، بھکر، بہاولپور، خانیوال، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، مظفرگڑھ اور راجن پور میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ خاص طور پر راولپنڈی، گجرانوالہ اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق متعلقہ محکموں کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ بارشوں سے پیدا ہونے والے ممکنہ نقصانات سے نمٹا جا سکے۔

Similar Posts