شدید گرمی کے کئی ماہ برداشت کرنے کے بعد، بالاخرہم مون سون کا استقبال خوشی سے کرنے کے لیے تیار ہیں جیسا کہ ملک کے کچھ حصوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
تاہم، بارشوں کا موسم اپنے ساتھ کچھ مسائل بھی لے کر آتا ہے جیسے صحت کے مسائل اور موسمی بخار۔ ان مسائل میں سب سے عام ہاضمے کی پریشانیاں ہیں، جن میں لوگ مسلسل بدہضمی، اپھارہ، گیس وغیرہ سے پریشان رہتے ہیں۔ جب کہ ادویات کچھ حد تک مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
روزانہ ایک آڑو کھانے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
کیا اس کا کوئی قدرتی علاج بھی ہے؟ اگر یہ سوال آپ کے ذہن میں آ رہا ہے، تو اس کا جواب ہاں میں ہے۔
مون سون کا موسم ہمارے ہاضمہ پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔ اس موسم میں نمی کے باعث ہمارے جسم میں بیکٹیریا اور دیگر انفیکشن کے ایجنٹس تیزی سے بڑھتے ہیں۔
جلد، بالوں، وزن میں کمی کے لیے آم کی گٹھلیاں کیا کام آتی ہیں؟
غذائی ماہرین کے مطابق، مون سون کے دوران ہمارا ہاضمہ سست پڑ جاتا ہے جس کے نتیجے میں بدہضمی، اپھارہ، گیس جیسے عام مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ مون سون کے دوران اپنے ہاضمے کا خیال رکھنا ضروری ہے کیونکہ 70 فیصد ہمارا مدافعتی نظام ہاضمہ کے نظام میں ہوتا ہے اور ایک صحت مند ہاضمہ ہمیں انفیکشن سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔
مونگ پانی بنانے کی ترکیب
مونگ پانی گھر پر بنانا بہت آسان ہے۔ سب سے پہلے مونگ دال کو معمول سے تھوڑے زیادہ پانی میں اُبالیں۔ جب پانی ہلکا ٹھنڈا ہو جائے تو اسے ایک گلاس میں منتقل کر لیں۔ اس میں ایک چمچ گھی، ایک چائے کا چمچ ہلدی اور کالی مرچ ڈالیں۔ اچھی طرح مکس کر کے پی لیں۔
پھول اور بند گوبھی سے پیٹ میں گیس ہوتی ہے؟ اس طریقے سے پکائیں
مونگ پانی مون سون میں ہاضمے میں کیسے مدد کرتا ہے؟
مونگ کی دال میں پیکٹن پایا جاتا ہے جو آنتوں کی حرکت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ ماہرین غذائیت کے مطابق، مونگ پانی ہاضمے کی طاقت کو بڑھاتا ہے اور جسم کو ڈیٹاکسیفائی کرنے میں مدد دیتا ہے، خاص طور پر اگر آپ کو قبض، گیس یا اپھارہ کی شکایت ہو۔
اسے صبح یا دوپہر کے قریب پیا جائے تاکہ آپ کے جسم کا ہاضماتی نظام فعال ہو سکے۔
مون سون میں اپنی غذا کا خیال کیسے رکھیں؟
اگرچہ آپ مونگ پانی کو ہاضمے کو خوش رکھنے اور فعال رکھنے کے لیے پی سکتے ہیں، لیکن مون سون کے موسم میں صحت مند رہنے کے لیے کچھ غذائی تجاویز بھی اہم ہیں۔
اناج کھائیں
اناج فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جو آہستہ اور مسلسل توانائی فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ آپ کو پورا دن توانائی فراہم کریں گے۔
میٹھے مشروبات سے پرہیز کریں
یقیناً، نمی کے موسم میں آپ کو کاربونیٹڈ مشروب پینے کا دل کرے گا، لیکن اس سے پرہیز کریں۔ زیادہ شوگر والے سوڈا آپ کے خون میں شوگر کی سطح بڑھا دیتے ہیں، جو ذیابیطس کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس کے بجائے تازہ لیموں اور ناریل کا پانی پئیں۔
کھانے کا صحیح وقت
کھانے کا بہترین وقت صبح 7:00 بجے سے 9:00 بجے کے درمیان ہے۔ دیر سے ناشتہ یا رات کا کھانا آپ کے ہاضمہ کے عمل کو متاثر کر سکتا ہے اور آپ کی مجموعی صحت پر اثر ڈال سکتا ہے۔
ورزش کریں
باقاعدہ ورزش آپ کے ہاضمے کے نظام کو بہتر بنانے اور اسے منظم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ روزانہ 15-20 منٹ کی ورزش کو معمول بنائیں۔