گورنر سندھ نے اداکارہ حمیرا کی تدفین کے انتظامات کا اعلان کر دیا

0 minutes, 0 seconds Read

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے تمام انتظامات وہ خود کریں گے۔ کہا اگر لواحقین پیچھے ہٹیں تو میں جنازہ بھی خود پڑھاؤں گا، ہم بیٹیوں کی عزت کرنا جانتے ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے تمام انتظامات خود کرنے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے شہریوں کے دکھ میں شریک ہوتا ہوں، ویسے ہی حمیرا اصغر کا بھی بھائی ہوں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اگر لواحقین تجہیز و تکفین کا بندوبست نہیں کرتے تو وہ خود ذمہ داری نبھائیں گے۔ انہوں نے گورنر ہاؤس کے پیش امام کو نماز جنازہ پڑھانے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دے دی ہے۔

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش تقریباً 9 ماہ پرانی ہونے کا انکشاف، کیس معمہ بن گیا

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت اور ناموس کی قدر جانتے ہیں۔ ایک جواں سال بیٹی کی لاش اگر دفنانے والا کوئی نہ ہو تو یہ پورے معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

گورنر سندھ نے واضح کیا کہ حمیرا اصغر کی تدفین کے تمام اخراجات اور انتظامات وہ خود کریں گے تاکہ ایک معزز خاتون کو باعزت انداز میں رخصت کیا جا سکے۔

Similar Posts