وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے بعد سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کے اعداد وشمار جاری

سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے بعد زیرالتوا مقدمات کے نئے اعداد وشمار جاری کردیا۔

سپریم کورٹ نے آئینی عدالت کو مقدمات منتقل ہونے کے معاملے پر جاری اعلامیے میں مقدمات منتقلی کے بعد سامنے آنے والے نئے اعدادوشمار کی تفصل جاری کردی ہے۔

سپریم کورٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 33 ہزار 796 رہ گئی ہے جبکہ 13 نومبر تک 56 ہزار 608 مقدمات زیر التوا تھے۔

مزید بتایا گیا کہ سپریم کورٹ سے وفاقی آئینی عدالت کو 22 ہزار 910 مقدمات منتقل ہوئے ہیں۔

سپریم کورٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران 333 نئے مقدمات دائر ہوئے جبکہ اسی عرصے کے دوران عدالت عظمیٰ میں 304 مقدمات نمٹائے گئے۔

Similar Posts