کراچی کی مقامی عدالت نے شارع فیصل پر گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم انیق کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے میاں بیوی کو کار سے ٹکر مانے والے ملزم انیق کی ضمانت منظور کرتے ہوئئے ملزم کو 1 لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں تھا جہاں سے عدالت نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا، ملزم کو خلاف تھانہ شارع فیصل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
حادثہ کیسے پیش آیا تھا؟
میاں بیوی شارع فیصل پر سڑک کنارے بائیک پر بیٹھ کر افطاری کررہے تھے، اسی وقت ایک تیز رفتار سفید رنگ کی کار نے انہیں ٹکر ماری جس کے باعث دونوں جاں بحق ہوگئے۔
میاں بیوی کو کچلنے کے بعد عنیق نامی کار سوار ملزم کو فوری گرفتار کرلیا گیا تھا۔
ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ حادثے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہوگیا تھا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی تھیں۔
جاں بحق میاں بیوی کی شناخت آیاز اور اقصیٰ کے نام سے ہوئی تھی، میاں بیوی اللہ والا ٹاؤن کے رہائشی تھے جو ملازمت سے واپس آرہے تھے۔