حسین آباد میں اندھی گولی لگنے سے زخمی ہونے والی 4 سالہ بچی دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں عزیز آباد کے علاقے حسین آباد حنیف حاجیانی ہال کے قریب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اندھی گولی لگنے سے 4 سالہ آنزش فاطمہ شدید زخمی ہوگئی تھیں۔
اندھی گولی لگنے سے زخمی ہونے والی بچی کوتشویش ناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ہیڈ محررتسلیم نے بتایا کہ 4 سالہ بچی سول اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئیں اورپولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔