وزیراعظم ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، امن و امان سے متعلق اہم اجلاس متوقع

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں امان و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس متوقع ہے۔

وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کابینہ اراکین کے ہمراہ وزیراعظم اور وفاقی وزرا کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کی آمد خضدار واقعے کے تناظر میں انتہائی اہم ہے، شہباز شریف اہم ملاقاتوں اور بریفنگز میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہبازشریف اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے، شہباز شریف کو امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی۔

Similar Posts