خاتون آفیسر کو کام کی جگہ پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر محتسب پنجاب نے سابق ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی معظم سپرا کی برطرفی کے احکامات جاری کر دئیے۔
خاتون آفیسر کو کام کی جگہ پر جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں سابق ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی معظم سپرا کی برطرفی کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
محتسب پنجاب نے معظم سپرا کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کیے، فیصلے میں کہا گیا کہ معظم سپرا ہراسانی کیس میں قصوروار پائے گئے ہیں، سابق اے ڈی ایل آر فریحہ ارم کے الزامات درست ہیں۔
پنجاب محتسب کے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ جنسی تعلقات بنانے سے انکار پر فریحہ ارم کو نوکری سے نکالا، خاتون آفیسر کو بغیر کام کے دیر تک بٹھایا گیا، خاتون آفیسر کو پرائیویٹ چیمبر میں بلا کے حاضریاں لگوائی گئیں۔
پنجاب محتسب کے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ فریحہ ارم کو حبس بے جا میں رکھا، ماتحت آفیسر کیساتھ نامناسب رویہ رکھا۔