کراچی: رکشہ ڈرائیور کا احتجاج، پولیس رویے سے تنگ آ کر ہاتھ کی نس کاٹ لی

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی میں روز روز کے چالان سے رکشہ ڈرائیور آگ بگولہ ہوگیا، رکشہ ڈرائیور نے خود کو بلیڈ سے زخمی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی اہم قومی شاہراہ پررکشہ چلانے پر پابندی کے باعث ٹریفک پولیس نے رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا تو مبینہ زیادتی کے خلاف رکشہ ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور احتجاجاً اپنے پاتھ کی نس کاٹ لی، واقعہ قومی شاہراہ اسٹیل ٹاون کے قریب پیش آیا۔

رکشہ ڈرائیور کا بھیس بدل کر ڈاکوؤں نے وارداتیں شروع کر دیں

رکشہ ڈرائیور سے 3500 روپے لوٹنے والے ڈکیتوں کو 15 سال قید کی سزا

زرائع کے مطابق خون سے لت پت رکشہ ڈرائیور کو اسٹیل ٹاؤن پولیس نے حراست میں لے لیا اوراسپتال منتقل کردیا۔

رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ روز روز پانچ پانچ ہزار کا چالان بھر کر تنگ آچکے ہیں، غریب کو عزت سے جینے کا حق بھی نہیں دیا جا رہا۔

اہل علاقہ نے واقعے کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

Similar Posts