اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا گردوارہ دربار صاحب کرتارپور کا دورہ

0 minutes, 0 seconds Read

اقوام متحدہ کے پاک بھارت فوجی مبصرین کے وفد نے کرتارپور گردوارہ کا دورہ کیا۔ وفد میں سوئٹزرلینڈ سے میجر جوناتھن اسٹوپانی، کروشیا سے میجر میریلا جپرانین، فلائٹ لیفٹیننٹ کنوکوان اور کیپٹن مارکو اسٹیجانووک شامل تھے۔

پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) کی انتظامیہ نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا، مہمانوں کو گردوارہ سری دربار صاحب کرتارپور کی تاریخی حیثیت، موجودہ حالات اور منصوبے کے پس منظر اور بین المذاہب ہم آہنگی و امن کے تناظر میں اس کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کرتار پور راہداری کو کھلے آج ایک سال مکمل ہوگیا

دربار انتظامیہ کے مطابق، مہمانوں کو دربار کے گرانتھی گوبند سنگھ نے یادگاری تحائف پیش کیے۔ وفد کے اراکین نے کرتارپور کو دنیا میں امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک روشن مثال قرار دیا۔

فوجی مبصرین نے بہترین انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کرتارپور کا یہ مقدس مقام امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

کرتار پور میں بابا گورو نانک کے554 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات

مہمانوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ گردوارہ دربار صاحب کرتارپور دنیا بھر میں امن، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال ہے، جہاں نہ صرف ہمسایہ ملک سے بلکہ دنیا بھر سے عقیدت مند حاضری دیتے ہیں اور دعائیں مانگتے ہیں۔

Similar Posts