دریائے جہلم میں 3 روز قبل چھوٹے بھائی کو بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگانے والے وقاص کی لاش مل گئی۔ پولیس تھانہ گڑھی دوپٹہ نے بڈھیارہ کے مقام پر دریائے جہلم سے ملنے والی لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ 17 سالہ کاشف نے میٹرک کے امتحان میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہو کر دریائے جہلم کے درنگ مقام پر چھلانگ لگائی تھی۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا، ٹک ٹاک پر ویڈیو وائرل
20 سالہ وقاص نے اپنے چھوٹے بھائی کو بچانے کے لیے دریا میں کود گیا۔ دونوں بھائی تیز موجوں کی نذر ہوگئے تھے۔
وقاص کی لاش ملنے کے باوجود 17 سالہ کاشف کی تلاش تاحال جاری ہے اور ریسکیو ٹیمیں ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں کہ اس کی بازیابی ممکن ہو سکے۔