آزاد کشمیر میں اتوار سے شدید بارشوں کا نیا سلسلہ، لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کا خدشہ

0 minutes, 0 seconds Read

آزاد کشمیر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے 31 جولائی تک مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق نیلم، مظفرآباد، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں شدید بارشیں ہو سکتی ہیں۔ ان بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات اور ایس ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کی گئی ایڈوائزری کے مطابق آزاد کشمیر میں 27 جولائی سے 31 جولائی تک گرج چمک، تیز ہواؤں اور وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

آزاد کشمیر کے 10 اضلاع مظفرآباد، چہلم ویلی ہٹیاں بالا، نیلم ویلی،راولاکوٹ (پونچھ)، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں بارشیں برسیں گی۔

مون سون کی بارشوں کے نیتجہ میں ندی نالوں میں طغیانی ،سیلاب پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکوں کی بندش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ سے کچے گھروں، کمزور دیواروں، کھمبوں، سائن بورڈز و سولر پینلز کو نقصانات پہنچنے کا خدشہ ہے۔

آزاد کشمیر میں آنے والے سیاحوں اور عوام کو پہاڑی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب نہ جانے اورغیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Similar Posts