ارجنٹینا میں ایک شہری کی برہنہ تصویر بنانے پر عدالت نے گوگل کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
ارجنٹینا کی ایک عدالت نے گوکل کو ایک شہری (جو پیشے کے اعتبار سے ایک پولیس افسر ہے) کو تقریباً 12 ہزار 500 امریکی ڈالرز ہرجانہ دینے کا حکم دیا۔
رپورٹ کے مطابق سڑکوں پر پھرنے والے گوگل اسٹریٹ ویو کیمرہ نے سال 2015 میں پولیس افسر کے گھر کے صحن میں تصویر بنائی تھی، جب وہ اپنے گھر کے احاطے میں برہنہ حالت میں موجود تھا۔
ارجنٹائنی خبر رساں ادارے کے مطابق، مذکورہ شخص بیونس آئرس کا رہائشی ہے، جس نے گوگل اور چند میڈیا اداروں کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا، کیونکہ اس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

(اے پی فوٹو/ میٹ او برائن)
رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدالت نے 2024 میں اس کیس کو خارج کر دیا تھا، یہ یہ کہہ کہ مذکورہ شخص کو برہنہ حالت میں اپنے صحن میں ہونے سے گریز کرنا چاہیے تھا، اور یہ کہ اس کے پڑوسی اصل متاثرین تھے۔
ٹرمپ کا بڑا اعلان، گوگل اور مائیکروسافٹ جیسی کمپنیوں کو بھارتیوں کو ملازمتیں دینے سے منع کردیا
مدعی نے یہ مؤقف بھی اختیار کیا تھا کہ وہ ساڑھے چھ فٹ اونچی دیوار کے پیچھے تھا، لیکن گوگل نے مؤقف اپنایا کہ یہ دیوار شہری کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے ناکافی تھی۔
تاہم ارجنٹینا کی اپیلز کورٹ نے گوگل کے مؤقف سے اتفاق نہیں کیا، اور مئی 2025 میں فیصلہ دیا کہ مدعی کو ہرجانہ دیا جانا چاہیے۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق گوگل کا کیمرہ کسی عوامی جگہ پر نہیں بلکہ ایک شخص کے گھر کی حدود میں تصویر لے رہا تھا۔
معروف معاشقے کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد انٹرنیٹ پر ہلچل، امریکی عوام گوگل پر کیا تلاش کر رہی ہے؟
رپورٹ کے مطابق جب گوگل سے اس فیصلے پر تبصرہ مانگا گیا تو فوری طور پر کوئی نمائندہ دستیاب نہ ہو سکا۔ تاہم گوگل ارجنٹینا نے کلارین کو دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ اسٹریٹ ویو پر دکھائی دینے والے چہروں کو خودکار طریقے سے دھندلا کر دیا جاتا ہے، اور صارفین کو اختیار دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی تصویر یا جسم کو بھی بلر کروانے کی درخواست کر سکتے ہیں۔
گوگل نے اس تصویر کو کسی شخص کی پیٹھ کی طرف سے ایک دھندلی تصویر قرار دیا، جو گھر کے صحن میں موجود تھا اور تصویر سڑک سے لی گئی تھی۔ گوگل نے دعویٰ کیا کہ 2015 سے ہی یہ تصویر دھندھلی کی جا چکی ہے۔