خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی میں سرکاری درختوں کی غیر قانونی کٹائی کا انکشاف ہوا ہے، جہاں سینکڑوں قیمتی درخت کاٹ کر خفیہ طور پر فروخت کر دیے گئے جبکہ اطلاع ملنے پر انتظامیہ حرکت میں آئی اور کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
خیرپور کی تحصیل کوٹ ڈیجی میں مبینہ طور پر سرکاری درختوں کو کوڑیوں کے دام بیچا گیا، اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر دریا خان موقع پر پہنچے تو غیر قانونی کٹائی کرنے والے مبینہ ملزمان فرار ہو گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر دریا خان چانڈیو نے کٹائی کا عمل بند کروا دیا جبکہ ڈپٹی کمشنر اور سیکرٹری ایگریکلچر کو رپورٹ ارسال کر دی اور انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے مقدمہ درج کرانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ اگر غیر قانونی کٹائی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔