امریکی صدر نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی میں اپنی کاوشوں کا تذکرہ کردیا

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی بھی جنگ کی بات کریں لیکن پاک بھارت جنگ بندی کا حوالہ دیے بغیر نہیں رہتے تاہم اب وہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی جنگ رکوانے کی کوشش کرنے لگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ٹوئٹر پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جس کا حل نکال رہا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے کمبوڈیا کے وزیراعظم سے رابطہ کر کے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم سے بھی بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دونوں ممالک جنگ کی طرف گئے تو امریکا ان کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کر دے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس جنگی صورت حال میں کئی افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور وقت آ گیا ہے کہ امن کو موقع دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تنازع سے مجھے پاک بھارت کشیدگی یاد آگئی، جسے ہم نے کامیابی سے روکا تھا۔

ٹرمپ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب عالمی سطح پر کئی تنازعات میں امریکا کی ثالثی کردار زیر بحث ہے۔

Similar Posts