لاہورمیں سی سی ڈی کے دو مبینہ پولیس مقابلے، 2 خطرناک ڈاکو ہلاک

0 minutes, 0 seconds Read

پولیس کے مطابق لاہور میں سی سی ڈی کے دو مبینہ مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں دو خطرناک ڈاکو ہلاک گئے۔

لاہور میں سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ) کے ہاتھوں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں دو خطرناک ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں مارے جانے والے ملزمان کی شناخت امتیاز اور تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔

ہلاک ملزمان سنگین جرائم میں ملوث تھے اور انہیں تفتیش کے بعد ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں مبینہ طور پر مزاحمت پر پولیس مقابلہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، اور ان کے خلاف پہلے سے متعدد مقدمات درج تھے۔ ہلاک ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Similar Posts