موٹروے ایم – 2 پر افسوسناک حادثہ: بس الٹنے سے 5 افراد جاں بحق، 13 زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

موٹر وے ایم ٹو بلکسر انٹرچینج کے قریب بس ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 13 مسافر زخمی ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو پر بلکسر انٹرچینج کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر بس ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثہ اچانک بس کا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا، جس کے بعد ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، بس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی اور حادثے کے فوراً بعد ریسکیو کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

موٹر وے پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Similar Posts