9 مئی کیسز میں سزا پانے والے سابق ایم این اے عبداللطیف چترالی نے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں سرنڈر کردیا، جج نے انہیں جیل بھیج دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عبداللطیف چترالی کی جانب سے سرنڈر کرنے کے حوالے سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ متعلقہ عدالت میں سرنڈر کیا جائے اس لیے عبداللطیف چترالی نے انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 میں گرفتاری پیش کی ہے۔
عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ لطیف صاحب! آپ نے ایویں دیر کردی، یہ بھی اچھا ہے پیش ہوگئے۔
عدالت نے عبداللطیف چترالی کو سزا پر عمل درآمد کے لیے جیل منتقل کرنے کا حکم دےدیا۔
واضح رہے کہ عبداللطیف چترالی کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔