علی پور چٹھہ میں شادی کا فلمی منظر؛ جھگڑے کے بعد دلہن کی شادی کسی اور سے کر دی گئی

0 minutes, 0 seconds Read

علی پور چٹھہ میں شادی ہال میں دولہا اوردلہن کے اہلخانہ میں جھگڑا ہو گیا۔ دلہن کے نکاح سے انکار پربارات واپس لوٹ گئی۔ دلہن ماموں زاد کے ساتھ بیاہ دی گئی۔

علی پور چٹھہ میں ہوئی فلمی انداز میں شادی، بینڈ باجوں کے ساتھ بارات شادی ہال پہنچی، باراتیوں نے پانچ پانچ ہزار کے نوٹوں کی برسات بھی کی مگر پھر دولہا اور دلہن کے عزیز آپس میں الجھ پڑے۔

تلخ کلامی کے بعد دلہن نے نکاح کرنے سے انکار کیا تو شیروانی پہنا دولہا خالی ہاتھ لوٹ گیا، دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب لڑکی کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے ماموں زاد سے کر دی گئی۔

دولہا کو جہیز میں ایک کروڑ روپے مالیت کی گاڑی مل گئی۔

Similar Posts