کراچی: امتحانی مراکز میں لوڈشیڈنگ، طلبہ شدید گرمی میں پرچے حل کرنے پر مجبور

0 minutes, 0 seconds Read

میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کے دوسرے روز طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ بھی گرمی میں دوران پیپر لوڈشیڈنگ سے پریشان دکھائی دیئے۔

کراچی میں میٹرک امتحانات کے دوران امتحانی مراکز میں لوڈشیڈنگ بدستور جاری رہی جہانگیر روڈ، جمشید روڈ کے امتحانی مراکز میں بجلی ڈھائی گھنٹے غائب طلبہ کو پرچے گرمی میں حل کرنے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

جہانگیر روڈ، جمشید روڈ، لیاری اور اورنگی کے مراکز بجلی سے محروم رہے ، جس کے باعث گرمی میں طلبہ پرچے حل کرنے پر مجبور ہوگئے۔

امتحانی مراکز میں پنکھے بند، کلاسز اندھیرے میں ڈوبی رہی جبکہ امتحانی عملہ بھی بجلی کی بندش سے شدید متاثر ہیں۔
امتحانی مراکز میں پنکھے بند، کلاسز اندھیرے میں ڈوبے دکھائی دیے امتحانی عملے کو بھی بجلی کی بندش سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بورڈ انتظامیہ اور کے الیکٹرک سے بچوں نے مطالبہ کیا کے امتحانی اوقات میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے تاکہ پرچے با آسانی دیے جاسکیں۔

Similar Posts