نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مالیاتی خصارے میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطاق گزشتہ پانچ سال کے دوران این ایچ اے کو 13کھرب 65 ارب خسارے کا سامنا رہا جبکہ مجموعی آمدنی 159 ارب رہی۔
سال 2021 میں این ایچ اے کو 2کھرب 54ارب اور 2022 میں 1کھرب 68ارب کا خسارہ ہوا۔
اسی طرح سال 2023 میں این ایچ اے کو 4کھرب 13ارب اور 2024 میں 3کھرب 18ارب روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔
سال 2025میں ادارے کو 3کھرب 10ارب کا خسارہ برادشت کرنا بڑا۔