پی آئی اے عملے کی بڑی غفلت سامنے آگئی، خاتون مسافر نے ویڈیو شئیر کر دی

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) عملے کی بڑی غفلت سامنے آگئی جبکہ خاتون مسافر نے ویڈیو شئیر کر دی۔

پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کے ایئر وینٹیلیشن سسٹم میں خاتون مسافر کا موبائل گر گیا، پی آئی اے کا انجینئرنگ عملہ 13 دن تک موبائل کو جہاز کے ایئر وینٹیلیشن سسٹم سے باہر نہ نکال سکا جبکہ جہاز موبائل کے ساتھ ہی 13 دن فضا میں مسافروں کو لے کر سفر کرتا رہا۔

خاتون مسافر نے انکشاف کیا کہ پی آئی اے کا عملہ کئی روز تک موبائل کے جہاز کے ایئر وینٹیلیشن سسٹم موجودگی سے انکار کرتا رہا، جہاز میں موجود موبائل کی بیٹری گرمی سے پھٹ جانے سے 300 جانیں ضائع ہوجانے کا خدشہ تھا۔

پی آئی اے کی انتظامیہ نے واقعے کا علم ہونے کے باوجود جہاز کو گراونڈ کرکے وقت پر موبائل ایئر وینٹیلیشن سسٹم سے باہر نہیں نکالا۔

خاتون مسافر کا موبائل 6 جولائی جدہ سے اسلام آباد آتے ہوئے ہاتھ سے گر کر سیٹ کے نیچے کھلے ہوئے ایئر وینٹیلیشن سسٹم میں گر گیا تھا، خاتون مسافر موبائل کی گمشدگی پر مسلسل موبائل لوکیشن کے ذریعے جہاز کے ساتھ موبائل کو سفر کرتا ہوا دیکھ رہی تھی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے کہا کہ پی آئی اے عملے نے جہاز کا فرش کھول کر موبائل 19 جولائی کو مسافر کے حوالے کیا تھا، پی آئی اے انتظامیہ مسلسل خاتون مسافر کے ساتھ رابطے میں تھی۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ جہاز کا فرش شیڈولڈ پروازوں کی وجہ فوری کھول کر موبائل نہیں نکالا جاسکتا تھا۔

Similar Posts