بھارتی شہر ہریدوار میں مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک

0 minutes, 0 seconds Read

بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار میں واقع معروف منسا دیوی مندر مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، کئی کی حالت تشویشناک ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق، واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مندر کے راستے میں ایک تیز وولٹیج کی بجلی کی تار اچانک گر گئی، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور افراتفری کے عالم میں بھگدڑ مچ گئی۔

مقامی پولیس افسر رتیش سہہ نے ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ”تار کے گرنے کا منظر دیکھ کر لوگ گھبرا گئے اور جان بچانے کی کوشش میں ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے، جس سے بھگدڑ مچ گئی۔“

اتراکھنڈ کے سینیئر حکومتی افسر ونئے شنکر پانڈے نے واقعے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا، جبکہ باقی افراد بھگدڑ کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق اترا کھنڈ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فلاحی کاموں میں مصروف ہیں اور 35 افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اچانک بڑی تعداد میں زائرین مندر میں جمع ہوگئے تھے، جب کچھ لوگوں نے رش سے باہر نکلنے کی کوشش کی تو بھگدڑ مچ گئی، کچھ لوگوں کے گرنے کی وجہ سے میرے ہاتھ میں بھی فریکچر ہوگیا۔

بھارت: گوا میں مندر میں بھگڈر، 6 یاتری کچل کر ہلاک، 80 زخمی

بھارت میں رتھ یاترا میلے کے دوران بھگڈر مچ گئی، خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

یار رہے کہ منسا دیوی مندر میں ہر سال اور خاص طور پر مذہبی تہواروں کے دوران لاکھوں زائرین پوجا پاٹ کے لئے آتے ہیں،

واضع رہے رواں سال جنوری میں کمبھ میلے میں بھگدڑ مچنے سے 30 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Similar Posts