پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ زائرین جہاز کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے، اس فیصلے سے غریب زائرین پر بوجھ پڑے گا، عمران خان کے بیٹے امریکا سے واپس لندن چلے گئے ہیں،وہ جب بھی آئیں گے والد سے ملیں گے، ابھی تک فیملی کی طرف سے کوئی تاریخ نہیں دی گئی، وہ پاکستان آئیں گے تو پارٹی ان بچوں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
آج نیوز کے پروگرام روبرو میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ زائرین جہاز کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے، حکومت اس فیصلے کو واپس لے، اس فیصلے سے غریب زائرین پر بوجھ پڑے گا۔
عمران خان کے بیٹوں کی واپسی کے حوالے سے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے بیٹے امریکا سے واپس لندن چلے گئے ہیں، عمران خان کے بیٹے جب بھی آئیں گے والد سے ملیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ابھی تک فیملی کی طرف سے ان کے پاکستان آنے کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی اور نہ بچوں کے آنے کا کوئی پروگرام نہیں دیا گیا، وہ پاکستان آئیں گے تو پارٹی ان بچوں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ایسا آپریشن جس میں جانیں جائیں اس کے لیے وفاق سے تعاون نہیں کریں گے، ڈرون کے استعمال پر بھی وفاقی حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔