تاجر رہنما ایس ایم تنویر کا شرح سود میں کمی کا مطالبہ

0 minutes, 0 seconds Read

تاجر رہنما ایس ایم تنویر نے اسٹیٹ بینک کا شرح سود سنگل ڈیجیٹ پر لانے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق اپنے بیان میں ایس ایم تنویر نے کہا کہ شرح سود میں کمی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا، شرح سود میں کمی سے گروتھ میں اضافہ اور قرضوں کی ادائیگی میں سہولت ہوگی۔

ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ یہ وقت ہے کہ اسٹیٹ بینک معیشت کی بحالی کیلئے فیصلہ کن اقدام کرے، اکنامک گروتھ کیلئے شرح سود 6 فیصد تک لانے کی اشد ضرورت ہے۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں سرمایہ کاری 10.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح پہلے ہی 4 فیصد تک گر چکی ہے، سی پی آئی بھی اعشاریہ 3 فیصد پر ہے، موجودہ صورتحال میں 11 فیصد شرح سود کافی زیادہ ہے۔

تاجر رہنما ایس ایم تنویر کا مزید کہنا تھا کہ ان شرح سود میں کمی سے انڈسٹری کی حوصلہ افرائی ہوگی، ایکسپورٹ میں اضافے سے حکومت کو تین اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کی بچت ہوئی۔

Similar Posts