کراچی کے ساحل پر لڑکا لڑکی کی لاشیں برآمد

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے ساحل پر نوجوان لڑکا لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن کے سروں پر گولیاں ماری گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ایسا لگتا ہے جیسے دونوں لڑکا لڑکی کو کہیں سے لاکر یہاں مارا گیا ہو۔ پولیس نے بتایا کہ ساحل کا یہ علاقہ سنسان ہے۔ دونوں کو سروں پر گولیاں ماری گئی ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی اور لڑکے کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، مقتولین کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا مزید کہنا ہے کہ دونوں مقتولین کی عمریں 25 سے 30 سال کے قریب ہیں،۔

مہزور علی نے بتایا کہ کرائم سین یونٹ کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کرلیا ہے، اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Similar Posts