امریکی ریاست نیواڈا کے شہر رینو میں ایک کیسینو پر فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، واقع گرینڈ سیرا ریزورٹ میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔
رینو پولیس کے ترجمان کرس جانسن کے مطابق حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی حالت کے بارے میں تاحال تفصیلات نہیں دی جا سکتیں۔
ریجنل میڈیکل سینٹر ”ریناؤن“ کی ترجمان کیرولین ایکرمن نے بتایا کہ اسپتال میں متعدد زخمیوں کو داخل کیا گیا ہے۔
امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک
برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریزورٹ کے ویلے پارکنگ ایریا میں ہوا اور عمارت کے دیگر حصوں تک بھی پھیل گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 4 دیگر افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔
امریکا ، میکسیکو میں کار شو کے دوران فائرنگ ، 3 نوجوان ہلاک، 15 افراد زخمی
رینو کی میئر ہلری شیو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”یہ واقعہ مزید خوفناک ثابت ہو سکتا تھا، لیکن پولیس کی بروقت کارروائی سے نقصان کو محدود کیا گیا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ فائرنگ کا آغاز کیسے ہوا اور کون لوگ ملوث تھے۔“
پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے کیسینو اورآس پاس کے علاقوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔