برائیڈل کاؤچر ویک میں جنت مرزا کی ریمپ واک نے سوشل میڈیا صارفین کو مایوس کر دیا۔ کئی صارفین نے جنت کی واک کو ’’سلیپ واک‘‘ اور ’’ہارر واک‘‘ قرار دیا۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ اب شاید وہ یہ کہہ دیں گی کہ بخار کی وجہ سے صحیح چل نہیں سکیں۔ ایک اور کمنٹ میں کہا گیا کہ ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی مصر کی ممی ریمپ پر چل رہی ہو۔
View this post on Instagram
متعدد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ جنت مرزا کو ریمپ کے بجائے ٹک ٹاک تک ہی محدود رہنا چاہیے، جبکہ کچھ نے معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائے (HSY) پر بھی تنقید کی اور سوال اٹھایا کہ شو کے لیے پروفیشنل ماڈلز کو کیوں نظر انداز کیا گیا۔
معروف فیشن ڈیزائنر اور ناقد ڈاکٹر اعجاز وارث نے ماضی اور حال کے ریمپ واکس کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کے ریمپ واک شاہانہ، باوقار اور دلکش ہوا کرتے تھے، جبکہ آج کے ریمپ واک زیادہ تر آڈیشن جیسے محسوس ہوتے ہیں۔
View this post on Instagram
سینئر اداکارہ اور ماڈل عفت عمر نے بھی برائیڈل کاؤچر ویک میں نظر آنے والی غیر پیشہ ورانہ صورتحال پر تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملبوسات ماڈلز کے مطابق مکمل فِٹ ہونے چاہئیں اور ایسے ہونے چاہئیں کہ انہیں اٹھا کر چلنے کی ضرورت نہ پڑے، کیونکہ ریمپ پر ماڈل کا لباس پکڑنا پیشہ ورانہ اصولوں کے خلاف ہے۔
View this post on Instagram
جنت مرزا کی یہ ریمپ واک اگرچہ مختصر تھی، لیکن سوشل میڈیا پر اس پر ہونے والا ردِعمل خاصا طویل اور سخت رہا، جو ایک بار پھر یہ بحث چھیڑ گیا کہ فیشن شوز میں انفلوئنسرز اور پروفیشنل ماڈلز کے کردار کی حد کہاں ہونی چاہیے۔